
بھارت نے اپنے آلہ کار پاکستان میں دہشتگردی کیلئے متحرک کر دیئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مستند معلومات ہیں بھارت نے اپنے آلہ کار پاکستان میں دہشت گردی کیلئے متحرک کر دیئے ہیں۔ افواج پاکستان اور خفیہ ایجنسیاں تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو فوری طور پر مسلمانوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ اور بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے یہ واقعہ کرایا۔ پہلگام واقعہ پر استعمال سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے میں بھی استعمال ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 10 منٹ میں کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایف آئی آر درج کرادے؟ جائے وقوعہ سے پولیس سٹیشن پہنچنے کیلئے کم سے کم 30 منٹ کا سفر ہے۔ الزام تراشی کی بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی جانب سے الزامات لگائے گئے کہ لوگوں کو شناخت کر کے مارا گیا۔ اتنے کم وقت میں لوگوں کی شناخت کس طرح ممکن ہے؟ زپ لائن آپریٹر کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔ لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی الزام تراشی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھارت کا وطیرہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مودی سرکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت خود دہشتگرد ریاست ہے وہ ہم پر کس طرح الزامات لگا سکتا ہے۔ بھارت دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کیا گیا۔ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔ جیلوں میں قید پاکستانیوں پر تشدد کر کے زبردستی بیانات لئے جارہے ہیں۔ پہلگام واقعہ کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کیلئے استعمال کیا گیا۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
1 ہفتہ پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…13 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…7 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…1 ہفتہ پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں ڈوبنے والے ماہی…7 گھنٹے پہلےپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے شروع ہوگی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ایک بیان…7 گھنٹے پہلےجرگہ کے حکم پر لڑکی کا قتل، تمام ملزمان گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں مقامی جرگہ کے فیصلے پر شوہر کے ہاتھوں ایک 19 سالہ نئی نویلی دلہن کے…10 گھنٹے پہلےکاشتکاروں کو 2 سال میں کتنے ارب کا نقصان؟
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ملکی کسانوں کو گزشتہ دو…11 گھنٹے پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے…7 گھنٹے agoپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے…7 گھنٹے agoپاکستان میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں،…8 گھنٹے agoقومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری: وزیراعظم نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا
پاکستان کے قومی ایتھلیٹس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے…9 گھنٹے ago